0
Friday 28 Jul 2017 21:14

دھرنوں سے معیشت کو نقصان ہوا، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا، ذوالفقار علی بھٹی

دھرنوں سے معیشت کو نقصان ہوا، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا، ذوالفقار علی بھٹی
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا مرکز و محور صرف اور صرف قوم میں انتشار اور مایوسی پھیلانا ہے، دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے عمران خان اور ان کی جماعت نے پاکستانی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی عوامی فلاح و بہبو د کے کام صرف فیس بک تک کرنے تک ہی محدود ہے، 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنی عوام دشمنی کا حساب دینا ہو گا، پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کی وزیراعظم کی کامیاب جدوجہد نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، وزیراعظم کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ہر صورت میں پورا ہو گا، مسلم لیگ نون وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، سیاسی مخالفین بے بنیاد الزامات کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ انہیں مایوسی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کی آبی جارحیت پاکستان کی معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے کی ایک گہری سازش ہے، جس کی تازہ ترین مثال ریٹل اور کشن گنگا پروجیکٹس میں تعمیراتی کام میں تیزی لانا ہے، ہندوستان پاکستان کو آبی دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوا م متحدہ اور دیگر ادارے انڈین جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 656740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش