0
Friday 28 Jul 2017 18:12

پاناما لیکس کے معاملے کو پیپلز پارٹی نے اٹھایا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

پاناما لیکس کے معاملے کو پیپلز پارٹی نے اٹھایا، بلاول بھٹو کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آج جمہوریت اور پاکستان کیلئے اہم دن ہے، فیصلے سے اعلیٰ سطح پر کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، جس کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے، پاناما لیکس کے معاملے کو پیپلز پارٹی نے اٹھایا، سیاسی جماعتوں کو چاہیے 62 اور 63 کے حوالے سے فیصلے کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے، ایک نظریئے پر چلتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کیلئے بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق مزید کوئی رائے نہیں دینا چاہتا، شہید بی بی نے کہا تھا کہ نواز شریف ایک دن روئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 656834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش