QR CodeQR Code

لارجر بینچ کے فیصلے سے میرا اعتماد بڑھا ہے، نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پرویز مشرف

28 Jul 2017 21:10

پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ فیصلے کے ملک پر اچھے اثرات پڑیں گے، سپریم کورٹ کو مبارکباد دیتا ہوں، جے آئی ٹی نے بہادری کا مظاہرہ کیا، نیب میں ریفرنس داخل کرکے شریف خاندان کا ٹرائل شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان آؤں گا، سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا، پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں، ہم نے بھی مٹھائی کھائی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، فیصلے کے ملک پر اچھے اثرات پڑیں گے، سپریم کورٹ کو مبارکباد دیتا ہوں، جے آئی ٹی نے بہادری کا مظاہرہ کیا، نیب میں ریفرنس داخل کرکے شریف خاندان کا ٹرائل شروع کیا جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال حکومت کام نہیں کر رہی تھی، حکومت کی پوری توجہ پاناما لیکس کیس پر تھی، ملک بحران کا شکار تھا، حکومت نے توجہ نہیں دی، مسلم لیگ ن میں دراڑیں نظر آرہی ہیں، نواز شریف نے اسرائیلی مشینری خرید کر اپنی فیکٹری میں لگائی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جلد آؤں گا، لارجر بینچ کے فیصلے سے میرا اعتماد بڑھا ہے، نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 656865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656865/لارجر-بینچ-کے-فیصلے-سے-میرا-اعتماد-بڑھا-ہے-نواز-شریف-خاندان-کا-نام-سی-ایل-میں-ڈالا-جائے-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org