QR CodeQR Code

مشرف اگر بے گناہ ہیں تو عدالت میں آ کر اپنی بے گناہی ثابت کریں، احسن اقبال

16 Apr 2011 21:26

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہا کہ سابق صدر پرویز مشرف آئین توڑنے، عدلیہ پر حملے، لال مسجد میں معصوم انسانی جانوں اور اکبر بگٹی کے قتل سمیت کئی جرائم میں ملوث ہیں، انہیں اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کرنا ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنا پیپلزپارٹی کا مسئلہ ہے، قومی نہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پرویز مشرف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، سابق صدر اپنی بے گناہی عدالتوں میں آ کر ثابت کریں۔ لاہور میں پاکستان انجنیئرنگ کانگرس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف آئین توڑنے، عدلیہ پر حملے، لال مسجد میں معصوم انسانی جانوں اور اکبر بگٹی کے قتل سمیت کئی جرائم میں ملوث ہیں، انہیں اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کرنا ہو گی۔ مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنا پیپلزپارٹی کا مسئلہ ہے، قومی نہیں۔ ڈرون حملوں، لوڈ شیڈنگ، ٹارگٹ کلنگ اور مہنگائی سمیت قومی مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس کی ٹائمنگ اہم ہے کیونکہ این آر او سمیت اہم کیسز کی سماعت ہونے والی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل تکنیکی ہیں مگر انہیں نان ٹیکنیکل لوگ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 65689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65689/مشرف-اگر-بے-گناہ-ہیں-عدالت-میں-آ-کر-اپنی-گناہی-ثابت-کریں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org