0
Friday 28 Jul 2017 22:29
مراجع عظام کو گالیاں دینے والے امریکی، اسرائیلی اور سعودی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

شیعہ علماء کونسل نے "بشارت عظمٰی کانفرنس" کی حمایت کا اعلان کر دیا

شیعہ علماء کونسل نے "بشارت عظمٰی کانفرنس" کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 2 اگست کو جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقد ہونیوالی بشارت عظمٰی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی تنظیموں کو اس میں علماء، خطباء، ذاکرین اور بانیان مجالس کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ تشیع اسلام کی حقیقی تفسیر اور تصویر ہے، جسے کسی خود ساختہ عقائد رکھنے والے گمراہ خطیب کے ہاتھوں مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 تشیع کو بدنام کرنے کیلئے کچھ لوگوں کو خرید کر پاکستان میں ایسے عقائد پیش کرنا چاہتی ہے، جس کا اسلامی بنیادی تعلیمات، قرآن و حدیت اور مکتب اہلبیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراجع عظام کو گالیاں دینے والے امریکی، اسرائیلی اور سعودی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشارت عظمٰی کانفرنس کے ذریعے بھٹکے ہوئے چند گمراہ لوگوں کو سمجھایا جائے گا کہ وہ اپنے خطابات کیلئے قرآن و حدیت اور روایات معصوم سے رہنمائی لیں، ایم آئی 6 کے دیئے گئے خود ساختہ اور تشیع میں اندرونی اختلاف پیدا کرنیوالے عقائد کو پیش نہ کریں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جاہل اور نیم خواندہ خطیبوں سے خارجی، تکفیری اور بازاری گروہ سوئے استفادہ کرتے ہوئے تشیع کیخلاف بکواسات کرتے ہیں، جن کا مقابلہ شہداء کا خون دے کر ملت جعفریہ نے کیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں کے باعث تشیع آج باوقار انداز میں پاکستان میں موجود ہے، ہم ان کے سپاہی ہیں۔ کانفرنس کے میزبان بزرگ علماء علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور علامہ شیخ محسن علی نجفی کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی کاوشوں میں ہم ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 656893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش