QR CodeQR Code

کشمیری آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مسعود خان

29 Jul 2017 09:25

رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ازلی اور ابدی رشتہ ہے، ہمارے عوام تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ازلی اور ابدی رشتہ ہے، ہمارے عوام تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری اور پاکستانی عوام کو جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام گزشتہ 70 سال سے تکمیل پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آج بھی 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے پر کشمیری عوام جشن مناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 656998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656998/کشمیری-آزادی-کے-لئے-جدوجہد-جاری-رکھیں-گے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org