QR CodeQR Code

کلثوم نواز وزارت عظمیٰ کی مضبوط امیدوار

29 Jul 2017 10:29

پرویز مشرف نے نوازشریف کو اقتدار سے ہٹایا تو کلثوم نواز سیاسی میدان میں اتر آئیں، نواز شریف نے اپنی گرفتاری کے بعد سن 1999ء میں کلثوم نواز کو مسلم لیگ کا صدر بنا دیا، جس کے بعد سن 2002ء میں انہوں نے اس منصب سے استعفیٰ دے دیا۔


سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف کا نام وزارت عظمیٰ کی مضبوط امیدوار کےطور پر لیا جا رہا ہے۔ بیگم کلثوم نواز شریف 29 مارچ 1950 کو لاہور کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئیں ، والد کانام حفیظ بٹ تھا، ان کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ کلثوم نواز نے اسلامیہ کالج لاہورسے گریجویشن مکمل کی۔ سن 1970ء میں میاں نواز شریف سے شادی ہوئی۔ ان کے بچوں میں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور اسماء نواز شامل ہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے شادی کے بعد بھی تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور پنجاب یونیوورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والی بیگم کلثوم نواز برصغیر کے نامور پہلوان رستم زمان غلام محمد عرف گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔ پرویز مشرف نے نوازشریف کو اقتدار سے ہٹایا تو کلثوم نواز سیاسی میدان میں اتر آئیں، نواز شریف نے اپنی گرفتاری کے بعد سن 1999ء میں کلثوم نواز کو مسلم لیگ کا صدر بنا دیا، جس کے بعد سن 2002ء میں انہوں نے اس منصب سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے اور اسما نواز اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے بیاہی گئیں۔ ان کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بزنس کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم رہے۔ ان کے دیور میاں شہباز شریف تین بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 657030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657030/کلثوم-نواز-وزارت-عظمی-کی-مضبوط-امیدوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org