0
Saturday 29 Jul 2017 11:34

امامیہ چیف سکائوٹس کا انتخاب 5 اگست کو عمل میں لایا جائے گا، تصور کربلائی

امامیہ چیف سکائوٹس کا انتخاب 5 اگست کو عمل میں لایا جائے گا، تصور کربلائی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ چیف سکاؤٹس تصور کربلائی نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ امسال بھی آئی ایس او پاکستان کے شعبہ سکاؤٹنگ کے زیراہتمام بھمبروٹ سیداں مری میں سالانہ مرکزی "عارفین امام زمانہ عج سکائوٹس کیمپ" کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں ملک بھر سے سنکڑوں امامیہ اسکاؤٹس شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سکاؤٹس کے علاوہ علما کرام، ٹیکنوکریٹس، سینئرز اور مرکزی عہدیدران کی کثیر تعداد بھی شریک ہے، کیمپ کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں اقدار اسلامی کو فروغ دینا ہے، تاکہ معاشرے میں بہترین افراد اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکاؤٹنگ کیمپ کا مقصد طلبا کو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر سکاؤٹ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی امور کی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی ہے۔ تصور کربلائی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لیکر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان ہمیشہ بلا تفریق مکتب، مذہب اور رنگ ونسل کے ہمیشہ انسانی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 5 اگست کی شام ہونیوالے کیمپ فائر میں 35 ویں مرکزی امامیہ چیف اسکاٹ کا اعلان بھی عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 657053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش