QR CodeQR Code

حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا، ان کے خلاف کاروائی انتہائی مناسب ہے، مولانا حسین مسعودی

29 Jul 2017 17:56

ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اب عوام بہتر دور کی امید کر رہے ہیں، جس کے لئے فوج، عدلیہ اور عوام الناس کے تمام طبقے مل کر جدوجہد کریں، کوشش کی جائے کہ ملک میں امن قائم ہو، عوام خوشحال ہو اور ہر طرف اچھے دور کا آغاز ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا خصوصاً فرقہ واریت، کرپشن، دہشت گردی، قتل و غارت گری، اقرباء پروری، مہنگائی اور عوام کے مسائل کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام پریشان تھے، لہٰذا کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی انتہائی مناسب ہے جس کا عوام خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام بہتر دور کی امید کر رہے ہیں، جس کے لئے فوج، عدلیہ اور عوام الناس کے تمام طبقے مل کر جدوجہد کریں، کوشش کی جائے کہ ملک میں امن قائم ہو، عوام خوشحال ہو اور ہر طرف اچھے دور کا آغاز ہوسکے۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور ملک میں بسنے والے تمام طبقات سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی دعائیں کریں اور کوشش کریں کہ نئے آنیوالے حکمران ملک کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کرسکیں۔ مولانا حسین مسعودی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر اراکین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 657141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657141/حکمرانوں-نے-عوام-کا-جینا-دوبھر-کر-رکھا-تھا-ان-کے-خلاف-کاروائی-انتہائی-مناسب-ہے-مولانا-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org