0
Saturday 29 Jul 2017 18:51

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل کا نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل کا نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و سابق ڈپٹی آٹارنی جنرل محمد خورشید خان نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دیا، اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پارلیمنٹ میں اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کرنے پر ییر کے روز ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد خورشید خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کے بچے مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز نے کرپشن، منی لانڈرنگ کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، جن کے خلاف وہ خود 22 اے کے تحت مقدمہ درج کرائیں گے۔ ایڈووکیٹ محمد خورشید خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے 2004ء سے لے کر اپریل 2016ء تک ایک غیر ملکی ایف، زیڈ، ای کیپٹل نامی کمپنی میں بطور مارکیٹنگ مینجر کام کرتے رہے اور حیران کن بات کہ اب وہ اس کے چیئرمین بن گئے۔ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت ان اثاثوں اور دیگر حقائق کو چھپایا، جو کہ قانونی جرم ہے، جس کی بناء پر نواز شریف کے خلاف پیر کے روز سیکرٹریٹ تھانہ اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کراؤں گا، جبکہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 657153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش