0
Sunday 30 Jul 2017 00:39

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ 30 جولائی سہ پہر تین بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، نئے وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جا سکیں گے جس کا شیڈول قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کل دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ اسپیکر کل تین بجے تک جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔ قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب منگل کی سہہ پر تین بجے خفیہ رائے شماری سے کرے گی۔ وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 657194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش