0
Sunday 30 Jul 2017 12:56

سعودی عرب کی انوکھی پالیسی، عبادت پر بھی ٹیکس لگا دیا

سعودی عرب کی انوکھی پالیسی، عبادت پر بھی ٹیکس لگا دیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے دوسری دفعہ حج کرنیوالوں پر 2 ہزار ریال اضافی ٹیکس لگا دیا، سعودی عرب کی اس پالیسی سے ہزاروں پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج متاثر ہوں گے۔ سعودی وزارت الحج نے ای حج میں ایسے تمام افراد جو حج 2014ء سے 2016ء تک فریضہ حج ادا کر چکے ہیں، ان کی آن لائن فیڈنگ کیساتھ 2 ہزار اضافی ریال ادا کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔ ای حج میں 2 ہزار ریال ادا کرنے پر جب تک او کے نہیں کیا جاتا فارم فیڈ نہیں ہوتا، 2 ہزار ریال حاجی کو ائیرپورٹ پر ادا کرنا ہے یا کسی اور جگہ اس کا انتظار کیا جا رہا ہے، البتہ سعودیہ کے فیصلے کے مطابق 2 ہزار ریال اضافی ٹیکس عائد کرنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے، پرائیویٹ سکیم میں 5 سے 10 فیصد تعداد ایسی ہے جو ہر سال یا اگلے سال حج کیلئے جاتے ہیں، حجِ بدل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار ریال کی معافی نہیں مل رہی، گروپ لیڈر پر بھی 2 ہزار ریال ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے، جو ہر سال عازمین حج کو لیکر سعودی عرب جاتے ہیں۔ ملک بھر کے حج آرگنائزر نے وزیر مذہبی امور سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے دو ہزار ریال ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 657312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش