QR CodeQR Code

اب مہاجر مقتول اور مہاجر قاتل کی سیاست ختم ہو جانی چاہیے، فاروق ستار

30 Jul 2017 15:43

وائس یوسی چیئرمین محمد راشد کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو لندن سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ایک بار پھر شروع ہونے والا قتل و غارت گری کا سلسلہ کراچی کے امن کیلئے نقصان دہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کارکنان کو لندن سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر افراد نے ملیر کے علاقے الفلاح میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے وائس یوسی چیئرمین محمد راشد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ اب مہاجر مقتول اور مہاجر قاتل کی سیاست ختم ہو جانی چاہیے، ایم کیو ایم کے کارکنان کو لندن سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مگر ہم عدم تشدد کی پالیسی پر کاربند ہیں، ایک بار پھر شروع ہونے والا قتل و غارت گری کا سلسلہ کراچی کے امن کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں مقتول تو ملے گا لیکن قاتل نہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں تحظ دیا جائے اور لندن سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ایکشن لیا جائے، اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو مشکلات پیدا ہوں گی، عوامی نمائندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو امن کیسے قائم ہوگا۔ سربراہ ایم کیو ایم نے پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنان کے قتل کی بھی مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 657340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657340/اب-مہاجر-مقتول-اور-قاتل-کی-سیاست-ختم-ہو-جانی-چاہیے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org