0
Sunday 30 Jul 2017 15:41
سارے دہشتگرد گروہوں سے زیادہ شیطان اور خبیث خود امریکی حکومت ہے

حج مسجدالاقصٰی اور خطے میں امریکی شیطنت آمیز موجودگی کے بارے میں امت مسلمہ کے برملا موقف کے اظہار کی بہترین جگہ ہے

مسلمانوں کے درمیان اختلاف، تفرقہ و دشمنی پیدا کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں، مسلمان ہوشیار رہیں اور تفرقہ اندازی کا حصہ نہ بنیں
حج مسجدالاقصٰی اور خطے میں امریکی شیطنت آمیز موجودگی کے بارے میں امت مسلمہ کے برملا موقف کے اظہار کی بہترین جگہ ہے
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حج مسجد الاقصٰی اور علاقے میں امریکہ کی شیطنت آمیز موجودگی کے بارے میں امت اسلامیہ کے برملا موقف کے اظہار کی بہترین جگہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے محکمہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حج کو امت اسلامیہ کے برحق موضوعات کے بارے میں موقف کے برملا اظہار کا موقع قرار دیا اور کہا کہ انہی موضوعات میں سے ایک مسجد الاقصٰی اور بیت المقدس کا بھی موضوع ہے، جو ان دنوں غاصب اور غیر قانونی صیہونی حکومت کی گستاخی، بے شرمی اور خباثت کی وجہ سے پہلے سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کو کسی بھی صورت میں طاق نسیاں کے حوالے نہیں کیا جانا چاہئے، اس کو عالم اسلام کا سب سے اہم موضوع قرار دیا اور کہا کہ فلسطین اور مسجد الاقصٰی کے بارے میں امت اسلامیہ کے موقف کو بیان کرنے کے لئے بیت اللہ الحرام، مکہ و مدینہ، عرفات و مشعر اور منٰی سے بہتر اور کون سی جگہ ہوسکتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے علاقے اور اسلامی ممالک میں امریکہ کی مداخلت، شیطنت آمیز موجودگی اور تکفیری گروہوں کی تشکیل کو دیگر اہم موضوعات میں قرار دیا، جن کے بارے میں حج کے دوران امت اسلامیہ کو اپنا موقف بیان کرنا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ سارے دہشت گرد گروہوں سے زیادہ شیطان اور خبیث خود امریکی حکومت ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اتحاد کے مسئلے پر مسلمان اقوام کی توجہ کو بھی انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایک ایسے وقت جب مسلمانوں کے درمیان اختلاف، تفرقہ اور دشمنی پیدا کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہئے، تاکہ وہ اس تفرقہ اندازی کا حصہ نہ بنیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کا سنجیدہ اور مسلسل مطالبہ سبھی حاجیوں خاص طور پر ایرانی حاجیوں کی سلامتی و عزت کا تحفظ اور رفاہ و آسائش کی فراہمی ہے اور حج کی سکیورٹی اس ملک کی ذمہ داری ہے، جہاں حرمین شریفین واقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 657435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش