0
Monday 31 Jul 2017 10:22

کسی دہشتگرد کو لاہور کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، امین وینس

کسی دہشتگرد کو لاہور کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، امین وینس
اسلام ٹائمز۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا، جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف پارکوں، گرجا گھروں اور اہم تنصیبات کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ کسی دہشتگرد کو لاہور جیسے پرامن شہر کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے بریف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے، پولیس اہلکار ٹرن آؤٹ کے حوالہ سے ایس او پی پر عملدرآمد کریں، پولیس اور عوام کے ایک پیج پر ہونے سے کوئی دشمن ہماری فصل اور نسل پر حملہ آور نہیں ہو سکتا، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15 یا 8330 پر اطلاع دیں۔
خبر کا کوڈ : 657452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش