QR CodeQR Code

قطر کیجانب سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ سعودی عرب کیخلاف اعلان جنگ ہے، عادل الجبیر

30 Jul 2017 21:12

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے قطر پر پابندیاں عائد کرنیوالے چار ممالک کے وزراء خارجہ کے بحرین میں ہونیوالے اجلاس کے بعد العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر کیطرف سے حج کے امور پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کیخلاف اعلان جنگ کے برابر ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ردعمل کا حق محفوظ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے قطر کی جانب سے فریضہ حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو ریاض کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کی طرف سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے چار ممالک کے وزراء خارجہ کے بحرین میں ہونے والے اجلاس کے بعد العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی طرف سے حج کے امور پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ کے برابر ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ردعمل کا حق محفوظ ہے۔


خبر کا کوڈ: 657453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657453/قطر-کیجانب-سے-حج-پر-بین-الاقوامی-نگرانی-کا-مطالبہ-سعودی-عرب-کیخلاف-اعلان-جنگ-ہے-عادل-الجبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org