0
Monday 31 Jul 2017 21:05

خوشاب، جماعت اسلامی کے زیراہتمام نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں یوم عزم ریلی کا انعقاد

خوشاب، جماعت اسلامی کے زیراہتمام نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں یوم عزم ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پانامہ کیس فیصلے کی خوشی میں جماعت اسلامی خوشاب کے زیراہتمام یوم عزم ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے ضلعی امیر محمود حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہی سب سے پہلے سپریم کورٹ میں نااہلی کی رٹ دائر کی تھی اور ہمارا سفر نواز شریف کے نااہل ہونے پر نہیں رکے گا، سیاسی، غیر سیاسی، سرکاری و غیر سرکاری لوگوں سمیت ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس سمیت سب کا احتساب کیا جائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ دیواروں اور پردوں کے پیچھے چھپے ان آستین کے سانپوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جنہوں نے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک محلات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانامہ کیس میں ملوث 436 افراد کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی، ہم مطالبہ کرتے ہیں باقی تمام لوگوں کا بھی ٹرائل مکمل کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔
خبر کا کوڈ : 657626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش