0
Monday 31 Jul 2017 22:13

پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کمزور نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی، نازیہ راحیل

پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کمزور نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی، نازیہ راحیل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا خوش آئند ہے، مخالفین سمجھ رہے ہیں کہ پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کمزور ہو جائے گی، لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے، مسلم لیگ (ن) اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا، ان کی قیادت میں پنجاب مثالی صوبہ بن چکا ہے اور مخالفین بھی شہباز شریف کی تقلید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ اسی محنت اور لگن کے ساتھ پورے ملک میں ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ بڑی طاقت بن کر سامنے آئے گی اور مخالفین کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 657639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش