0
Monday 31 Jul 2017 23:57

چینی لبریشن آرمی اور پاک فوج کے درمیان تعاون جاری رہے گا، جنرل قمر باجوہ

چینی لبریشن آرمی اور پاک فوج کے درمیان تعاون جاری رہے گا، جنرل قمر باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ چینی لبریشن آرمی اور پاک فوج کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کامل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اسلام آباد میں چینی لبریشن آرمی کی 90ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کو ایک جیسے چیلنجز اور مواقعوں کا سامنا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کا قیام اور خوشحالی دونوں ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاک چین متحد ہوکر بہادری سے درپیش چیلنجز اور طوفانوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد، عزت اور تعاون پر مشتمل ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں سفارتکاری کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک، دفاعی تعاون، بین الاقوامی مشترکہ سفارتی محاذ پر دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ این ایس جی کی رکنیت اور کشمیر کے معاملے سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر چین کی حمایت کے مشکور ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے چار فریقی گروپ کی بحالی کیلئے پاکستان کے اقدامات پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ چینی لبریشن آرمی اور پاک فوج کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 657659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش