0
Tuesday 1 Aug 2017 17:24

اصغریہ علم و عمل تحریک کا محرم الحرام میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کا فیصلہ

اصغریہ علم و عمل تحریک کا محرم الحرام میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے ایام عزا محرم الحرام میں سندھ کے مختلف شہروں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے 36 جگہوں پر بلڈ ڈونیشن کیمپس لگائے جائیں گے، اس سلسلے میں حسینی بلڈ بینک کراچی کے زمہ داران سے ملاقات کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی، پسند علی رضوی، سید خادم حسین، مولانا امداد خلیلی، سعید علی نے حسینی بلڈ بینک کراچی کے ذمہ داران اسد علی، حفیظ اللہ منگی اور دیگر سے ملاقات کی ہے، جس میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے سندھ کے مختلف شہروں میں 36 جگہوں پر بلڈ ڈونیشن کیمپس لگائے جائیں گے اور جمع ہونے والے خون کے تمام عطیات حسینی بلڈ بینک کو عطیہ کئے جائیں گے۔ واضع رہے کہ اصغریہ علم و عمل تحریک نے گذشتہ سال بھی سندھ کے 13 شہروں میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگائے تھے، جس میں 722 بلڈ بیگس جمع کرکے حسینی بلڈ بینک کو عطیہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 657816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش