0
Tuesday 1 Aug 2017 18:11

بشارت عظمٰی کانفرنس کا یک نکاتی ایجنڈا حقیقی تشیع عقائد کا تحفظ ہے، علامہ افضل حیدری

بشارت عظمٰی کانفرنس کا یک نکاتی ایجنڈا حقیقی تشیع عقائد کا تحفظ ہے، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام بشارت عظمٰی کانفرنس کل صبح  10 بجے جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوگی۔ دور دراز کے شہروں سے آنیوالے افراد کانفرنس میں شرکت کیلئے جامعۃ المنتظر پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس میں علماء، خطباء و ذاکرین اور بانیان مجالس شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے، جن میں عزاداری کے تحفظ اور مجالس عزا کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ کانفرنس سے رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ افضل حیدری اور دیگر ذاکرین خطاب کریں گے۔ جامعۃ المنتظر کے سینیئر مدرس اور وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کانفرنس میں مذہب حقہ کا نقطہ نظر اور خطباء کیلئے ضابطہ اخلاق پیش کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام تشیع تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس بارش کا پہلا قطرہ ہے، اب علماء مدارس میں مقید ہوکر نہیں بیٹھیں گے بلکہ منبر و سٹیج سے اپنی تبلیغی ذمہ داریاں زیادہ احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ علامہ افضل حیدری نے کہا کہ کانفرنس کے اعلامیہ سے ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی، جو کہ تشیع کے نام پر مذہب حقہ کی غلط تشریح کر رہے ہیں اور اس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 657825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش