QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

1 Aug 2017 22:50

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کی عزت و احترام کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے، عائشہ گلالئی کے اپنی سابقہ پارٹی قیادت کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی سابق رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کی عزت و احترام کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے، عائشہ گلالئی وزیر کے اپنی سابقہ پارٹی قیادت کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور انکی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی، بے نظیر بھٹو کی پارٹی خواتین کی عزت کی تحفظ کیلئے بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 657857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657857/بلاول-بھٹو-کا-عائشہ-گلالئی-کے-الزامات-کی-تحقیقات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org