0
Tuesday 1 Aug 2017 13:34

شام کو ایسی دہشتگردی کا سامنا ہے، جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، بشار الاسد

شام کو ایسی دہشتگردی کا سامنا ہے، جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے صدر نے شامی فوج کے بہترویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیش الشعب جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا، جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے۔ شام کے صدر نے استقامت و پائیداری کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والی گرانقدر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی استقامت، عوام کی حمایت اور شہداء کے پاکیزہ خون کے سہارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بشار الاسد نے شام کو علاقے کا دل اور مشرق وسطی کا اصلی محور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی فوج آج عزت و سربلندی کی دوسری تاریخ رقم کر رہی ہے اور اپنے عزم و ثبات سے فتح و کامیابی کے افق کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 657916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش