0
Wednesday 2 Aug 2017 12:51

پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار کا انعقاد

پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں تحفظ نظریہ پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا شاہنواز فاروقی، جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان، جے یو آئی (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی، علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد، مولانا عبدالمنان عثمانی، مولانا محمد مشتاق لاہوری، حافظ شعیب الرحمن، علامہ یونس حسن، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مفتی انتخاب نوری، مولانا حسین احمد اعوان، مفتی محمد زبیر، حافظ مقبول احمد، مولانا عبداللہ حیدری، مولانا حنیف سومرو سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر نظریہ پاکستان اور اس کے تقاضوں کو قوم کے سامنے اجاگر کیا جائے جبکہ نسل نو کی نظریاتی تربیت کیلئے حکومتی سطح پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا شاہنواز فاروقی نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئےقوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ مولانا امجد خان نے کہا کہ صوبائی اور نسلی امتیازات کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ سیمینار کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 658031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش