QR CodeQR Code

دہشتگردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر سطح پر جائینگے، قمر جاوید باجوہ

2 Aug 2017 11:53

ایبٹ آباد کے دورہ میں بلوچ رجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہم اپنی سرحدوں کے امین ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر سطح پر جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے دہشت گردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر سطح پر جائیں گے، پاک فوج شہداء کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کے دورہ میں بلوچ رجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہم اپنی سرحدوں کے امین ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر سطح پر جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف کو اعزازی طور پر چیف آف بلوچ رجمنٹ کے رینکز بھی پیش کئے گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں بلوچ رجمنٹ کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 658033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658033/دہشتگردی-کے-خاتمہ-اور-سرحدوں-کی-حفاظت-کیلئے-ہر-سطح-پر-جائینگے-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org