QR CodeQR Code

صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا، حافظ عاکف سعید

2 Aug 2017 13:15

سینیئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرح دیگر موجودہ اور سابقہ حکومتی و سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کا بھی اس انداز میں ہنگامی بنیادوں پر احتساب ضرور ہونا چاہیے وگرنہ پانامہ کیس کی تفتیش اور فیصلے کے متعلق شکوک شبہات پیدا ہونا ایک لازمی امر ہوگا۔


اسلام تائمز۔ تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے لاہور میں تنظیم اسلامی کے سنیئر رفقاء سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی اور امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت ملک پاکستان میں صالح قیادت کی اشد ضرورت۔ حافظ عاکف سعید کا کہنا تھا کہ صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ پاکستان میں ایسا نظام سامنے لانے کی ضرورت ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کا سرے سے خاتمہ کیا جا سکے اور ایسے صادق اور امین لوگ سامنے آئیں جن کا ماضی اور حال بے داغ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح دیگر موجودہ اور سابقہ حکومتی و سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کا بھی اس انداز میں ہنگامی بنیادوں پر احتساب ضرور ہونا چاہیے وگرنہ پانامہ کیس کی تفتیش اور فیصلے کے متعلق شکوک شبہات پیدا ہونا ایک لازمی امر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 658047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658047/صرف-چہرے-بدلنے-سے-نظام-نہیں-بدلے-گا-حافظ-عاکف-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org