0
Wednesday 2 Aug 2017 10:51
آج خطے میں قیام امن درحقیقت فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے

عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کیخلاف سازشوں میں مشغول ہیں، سید حسن نصراللہ

دہشتگرد اسلام کے تابناک چہرے کو خراب کرنے کیلئے امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل پیرا ہیں
عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کیخلاف سازشوں میں مشغول ہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید کی۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے بیروت میں حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف اسلامی مزاحمت کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر لبنانی عوام، حزب اللہ لبنان اور لبنانی فوج کی کامیابی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج خطے میں قیام امن درحقیقت فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں اور سامراجی طاقتوں کا یہ منصوبہ بڑا خطرناک منصوبہ ہے، جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق، شام اور لبنان میں دہشت گردوں کے خلاف عوام کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمے میں بہت ہی مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے تابناک چہرے کو خراب کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 658091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے