QR CodeQR Code

عمران خان ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ میں ملوث اور جعل سازی کے مرتکب ہوئے ہیں، آصف کرمانی

2 Aug 2017 16:13

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء نے کہا کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، عمران خان نے اپنے بچوں کو بھی ملک سے باہر بھیجا، 4 سال سے عمران الیکشن کمیشن اور دہشت گردی کی عدالت سے بھاگ رہے ہیں، ملک کی حفاظت کیلئے نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء آصف کرمانی نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے، انہوں نے نواز شریف کیخلاف سازشوں سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پی ایم ایل این کے رہنماء کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی نواز شریف کے خلاف سازشوں سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، عمران پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس نتھیا گلی کو عوام کے لئے مختص کریں، اس کے بعد گورنر ہاؤسز کو عوامی فلاح کے لئے مختص کرنے کے دعوے کریں، عمران خان ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ میں ملوث اور جعل سازی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے غیر ملکی فنڈنگ کی لسٹوں میں ہیرا پھیری کی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، عمران خان نے اپنے بچوں کو بھی ملک سے باہر بھیجا، 4 سال سے عمران الیکشن کمیشن اور دہشت گردی کی عدالت سے بھاگ رہے ہیں، ملک کی حفاظت کیلئے نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرکے سیاست کے ساتھ مذاق کیا ہے، عمران خان بتائیں کہ ممبئی کی خاتون سشما کمار سے ان کا کیا تعلق ہے، وہ کس بنیاد پر ان کو فنڈز فراہم کر رہی ہیں، عمران خان اخلاقی بدعنوانی کو جائز سمجھتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے، عمران خان کہتے تھے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کو چپڑاسی نہیں رکھتا، آج وہ ان کے پیچھے کھڑے ہیں، مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، عمران خان بزدل آدمی ہیں وہ کبھی شکار نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 658122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658122/عمران-خان-ممنوعہ-غیر-ملکی-فنڈنگ-میں-ملوث-اور-جعل-سازی-کے-مرتکب-ہوئے-ہیں-آصف-کرمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org