QR CodeQR Code

سی پیک کے منصوبوں کا اجراء اور نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے، شہباز شریف

2 Aug 2017 17:18

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے، سابق وزیراعظم نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی اورملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء تاریخی کارنامہ ہے، نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے، نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجرا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی اور سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی اورملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 658129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658129/سی-پیک-کے-منصوبوں-کا-اجراء-اور-نوازشریف-ترقیاتی-ویژن-کو-مزید-آگے-لے-کر-جائیں-گے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org