QR CodeQR Code

پاکستان اور چین کے مابین ایٹمی تعاون کے معاہدے پہ دستخط

3 Aug 2017 00:43

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک یورینیم ذرائع کی ترقی کیلئے باہمی تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے۔ معاہدے کے تحت چین کی یورینیم انڈسٹری اپنی بھرپور تکنیکی مہارت، نیوکلیئر ریسرچ ادارے، نیوکلیئر کیمسٹری انڈسٹری اور ایریل ریمورٹ سینسنگ سنٹر کو پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے دستیاب کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے مابین ایٹمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ساتھ پیر کے روز ایک فریم ورک پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک یورینیم ذرائع کی ترقی کیلئے باہمی تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے۔ معاہدے کے تحت چین کی یورینیم انڈسٹری اپنی بھرپور تکنیکی مہارت، نیوکلیئر ریسرچ ادارے، نیوکلیئر کیمسٹری انڈسٹری اور ایریل ریمورٹ سینسنگ سنٹر کو پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے دستیاب کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق سی این این سی کی جانب سے پاکستان کو پہلے ہی 300MWe کے چار ری ایکٹر برآمد کئے جاچکے ہیں جبکہ 1000MWe کے دو مزید یونٹ بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے اس معاہدے کو چین اور پاکستان کے درمیان ایٹمی شعبے میں تعاون کی تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے جس کے دور رس مثبت اثرات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 658207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658207/پاکستان-اور-چین-کے-مابین-ایٹمی-تعاون-معاہدے-پہ-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org