QR CodeQR Code

مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، سردار عتیق

3 Aug 2017 09:15

اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نظریہ الحاق پاکستان کی بنیادوں میں چھ لاکھ کشمیریوں کا خون شامل ہے۔۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ تیزی کے ساتھ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ نظریہ الحاق پاکستان کی بنیادوں میں چھ لاکھ کشمیریوں کا خون شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مسلم کانفرنس کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل مہرالنساء، سابق وزراء راجہ یاسین خان، پیر مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی چغتائی، سردار الطاف حسین، مفتی منصور، شمع ملک، سیکرٹری اطلاعات سردار واجد بن عارف سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 658234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658234/مسلم-کانفرنس-نظریہ-الحاق-پاکستان-پر-سمجھوتہ-نہیں-کر-سکتی-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org