QR CodeQR Code

بلوچستان اسمبلی میں عمران خان پر الزامات کے حق میں مذمتی قرارداد جمع

3 Aug 2017 10:54

قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے اس فعل پر میڈیا پر آکر قوم سے معافی مانگیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف قرارداد کو مشترکہ طور پر منظور کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر پی ٹی آئی کی سابقہ رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ یہ قرارداد بدھ کو جمعیت علماء اسلام کی خاتون رکن اسمبلی شاہدہ رؤف کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ پر لگائے گئے، الزامات بابت ارتکاب غیر اخلاقی حرکات سے پاکستان کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ساتھ ہی وہ پارٹی کی صدارت بھی چھوڑیں۔ عمران خان نے ایک غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل کیا ہے، جس سے خواتین کی عظمت اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے اس فعل پر میڈیا پر آکر قوم سے معافی مانگیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف قرارداد کو مشترکہ طور پر منظور کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 658261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658261/بلوچستان-اسمبلی-میں-عمران-خان-پر-الزامات-کے-حق-مذمتی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org