QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز کی کارروائیوں کے دوران بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز گرفتار

3 Aug 2017 22:40

بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کے گرفتار ملزمان میں محمد سلیم، محمد سعد عرف پٹھان اور فیصل عرف چم چم شامل ہیں، رینجرز کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران رینجرز نے بھتہ خور، ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلبرگ اور رضویہ میں کارروائی کے دوران بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں محمد سلیم، محمد سعد عرف پٹھان اور فیصل عرف چم چم شامل ہیں۔ رینجرز کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ اس کے علاوہ کورنگی سے تین ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے، ملزموں کو ایک گھر سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے، گرفتار ملزموں میں وحید مراد، عدنان اور نصر اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ ٹاﺅن میں اسٹریٹ کرمنل محمد ایاز کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 658400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658400/کراچی-رینجرز-کی-کارروائیوں-کے-دوران-بھتہ-خور-اور-ٹارگٹ-کلرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org