0
Thursday 3 Aug 2017 23:10

عمران خان ہی نہیں نعیم الحق بھی بدکردار ہیں، عائشہ گلالئی

عمران خان ہی نہیں نعیم الحق بھی بدکردار ہیں، عائشہ گلالئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بھی مجھے شادی کے لئے پیغام بھیجا کہ میں اکیلا ہوں مجھے سے شادی کرلیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ نعیم الحق بھی عمران خان کی طرح کے بد کردار ہیں اور دونوں مل جل کر ایسے کام کرتے ہیں، جو بتانے کے قابل نہیں۔ میں تھک چکی تھی یہ دیکھ دیکھ کر کہ آخر اس پارٹی میں ہو کیا رہا ہے۔؟ مجھے ایسے پیغامات ملے کہ میں شرمسار ہوتی رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، میں اس پارٹی کو بہت بہتر انداز میں جانچ چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بھی شادی کے پیغامات بھیجےجس میں کہا گیا کہ میں اکیلا ہوں، مجھے سے شادی کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 658402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش