0
Friday 4 Aug 2017 10:13

شہباز شریف نے گڈگورننس اور میرٹ کے ذریعے اپنے آپ کو ہر سطح پر بہترین وزیراعلی تسلیم کرایا، عبدالرزاق ڈھلوں

شہباز شریف نے گڈگورننس اور میرٹ کے ذریعے اپنے آپ کو ہر سطح پر بہترین وزیراعلی تسلیم کرایا، عبدالرزاق ڈھلوں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف صوبہ پنجاب میں اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے مسلم لیگ نون کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا قابل فخر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گڈگورننس اور میرٹ کی بالادستی کے ذریعے اپنے آپ کو ہر سطح پر بہترین وزیراعلیٰ تسلیم کرایا ہے، اسی لئے پنجاب مسلم لیگ نون کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے، قوم کو صرف میاں برادران کی قیادت پر اعتماد ہے، میاں نواز شریف کا ہر کارکن میاں نواز شریف ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ موجودہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں حکومت ملک میں معاشی استحکام لائے گی، بالخصوص ملک میں امن لانے کیلئے مسلم لیگ نون نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی تعریف کی جانی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 658439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش