0
Friday 4 Aug 2017 11:30

چارسدہ، شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقاد

چارسدہ، شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ میں پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع چارسدہ میں شاہراہوں پر شہداء کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے شہدائے چارسدہ پولیس کو عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے شہید ایس پی خورشید خان کے مزار پر پھول چڑھائے اور چارسدہ پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کے مزار کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او چارسدہ نے شہید کے ایصال و ثواب اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، جبکہ پولیس لائن چارسدہ میں پولیس کے افسران اور کانسٹیبلز کی جانب سے خون کے عطیہ کا خصوصی کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں کثیر تعداد میں افسران اور کانسٹیبلز نے خون کا عطیہ دیا۔ دیگر تقریبات میں علاقہ تھانہ تنگی کی عوام نے امن ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ تنگی کے علاوہ علاقے کے معزین و عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ریلی میں علاقے کی عوام نے شہدائے چارسدہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کی بدولت ضلع چارسدہ امن کا گہوارہ بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 658445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش