0
Friday 4 Aug 2017 14:57

وفاقی وزیر نہ بنانے پر دانیال عزیز پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے

وفاقی وزیر نہ بنانے پر دانیال عزیز پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ میں وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنائے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔ تفصیلا تکے مطابق، مسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ وفاقی وزیر نہ بنانے پر ناراض ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ناصرف اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، جس کی وجہ سے ان کے لیے مختص نشست خالی رہی۔ دوسری جانب دانیال عزیز نے ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی میں نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے ان کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، اور قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 47 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان میں 43 ارکان نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف نہ اٹھانے والوں میں دانیال عزیز کے علاوہ ممتاز تارڑ، دوستین خان ڈومکی اور ایاز شیرازی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 658493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش