0
Friday 4 Aug 2017 21:36

نومنتخب وزیراعظم کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نومنتخب وزیراعظم کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعظم شاہد خان عباسی کے خلاف نیب میں ایل این جی سکینڈل انکوائری ری اوپن کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ نو منتخب وزیراعظم کیخلاف یہ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر پیٹرولیم کے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قطری کمپنی کو غیر قانونی طور پر ایل این جی کا ٹھیکہ دیتے ہوئے 200 ارب روپے کا کمیشن کھایا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کے ٹھیکے پیپرا رولز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قطری کمپنی کو جاری کئے۔ شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمن کی ملی بھگت سے گیس سکینڈل سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں موجود انکوائری ری اوپن کرنے اور سابق چیئرمین احتساب بیورو کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے احکامات صادر کرے۔
خبر کا کوڈ : 658568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش