QR CodeQR Code

عدالتی فیصلوں کیخلاف عوام کے جذبات ابھارنے کے نتائج بہت خطرناک ہو سکتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

5 Aug 2017 23:54

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ازخود عہدے سے الگ نہیں ہوئے، بلکہ انہیں عدالت نے اس منصب سے اتارا ہے، عمران خان کو خواب سے نکلنا ہوگا اور اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ازخود عہدے سے الگ نہیں ہوئے، بلکہ انہیں عدالت نے اس منصب سے اتارا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خواب سے نکلنا ہوگا اور اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، ہماری پارٹی پر بغیر ثبوت تنقید کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تبدیل ہو گئے ہیں، لیکن طلال چوہدری تبدیل نہیں ہوئے، یہ عدالتی فیصلوں کیخلاف عوام کے جذبات ابھارنے جا رہے ہیں، جس کے نتائج بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 658839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658839/عدالتی-فیصلوں-کیخلاف-عوام-کے-جذبات-ابھارنے-نتائج-بہت-خطرناک-ہو-سکتے-ہیں-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org