0
Saturday 5 Aug 2017 19:17

ایران دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ملکر خطے میں امن و استحکام کی کوشش جاری رکھے گا، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ملکر خطے میں امن و استحکام کی کوشش جاری رکھے گا، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کی کوشش جاری رکھے گا۔ عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد، اسپیکر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گردوں پر لگنے والی کاری ضربوں کی وجہ سے خطے کی بدامنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چار برس کے دوران مشرق وسطٰی میں مزید استحکام آئے گا اور علاقے میں جاری بعض تنازعات اور جنگیں ختم ہو جائیں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران اور تمام ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں لاتینی امریکہ، یورپ اور اسلامی دنیا کے ملکوں کی شرکت ایران کے ساتھ تعاون میں دنیا کے مختلف ملکوں کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ ڈاکٹر صادق آملی لاریجانی نے اس موقع پر کہا کہ صدر کی تقرری اور حلف برداری کے بعد ملک کا سیاسی ماحول ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت ایران پر زور دیا کہ وہ ملک کی معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 658842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش