0
Sunday 17 Apr 2011 15:24

دہشت گردی کیخلاف کوششیں،یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

دہشت گردی کیخلاف کوششیں،یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
برسلز:اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر عدم اطمینان اور سست روی کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈومور کا  مطالبہ کردیا جبکہ یورپی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کوششوں کی بنیاد پر پاکستان کیلئے مالی امداد کا ازسرنو جائزہ لے۔ گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ نے طالبان سے درپیش خطرات اور یورپی یونین کیلئے سیکورٹی کے ہنگامی اقدامات کے حوالے سے دو الگ الگ اعلامیے جاری کیے، جن میں پاکستانی دہشت گردوں کو پورپی یونین اور دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے یورپی کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ پاکستان کیلئے مالی امداد کے مقاصد اور حجم کا نئے سرے سے جائزہ لے۔ 
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستانی فوج، انٹیلی جنس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں طالبان کیلئے ہمدردیاں پائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق طالبان جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف یورپی یونین بلکہ پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے خطے میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کیلئے سینئر سیکورٹی ماہرین کی تقرریوں پر زور دیا۔ پورپی پارلیمنٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند نہ صرف پاکستان کے استحکام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں جبکہ پاکستانی انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مبینہ طور پر دہشت گرد گروپوں کو عملی اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے جبکہ یورپی یونین کے رکن، انتہاپسندوں اور ان کے تربیتی کیمپوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 65891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش