QR CodeQR Code

علامہ عارف حسینی نے امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، سرفراز نقوی

6 Aug 2017 15:44

تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ سرفراز حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے سالانہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنیوالی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ سرفراز حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 658988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658988/علامہ-عارف-حسینی-نے-امت-کو-پاکستان-میں-اصل-دشمنوں-سے-روشناس-کرایا-سرفراز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org