QR CodeQR Code

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کے نظام میں خلل دور نہ ہوسکا

6 Aug 2017 16:30

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جب کہ اتوار کی شام تک انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اور بحالی کے وقت کا تعین کر رہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلز پر منتقل کرنے کا کام بھی کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز سے بینڈوڈتھ میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندری تہہ میں آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث پورے ملک کو ملنے والی بینڈوڈتھ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ 13 ہزار کلو میٹر طویل آئی ایم ای ڈبلیو ای کیبل میں جدہ کے سمندر میں خرابی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کیبل میں ہارڈویئر خرابی پیدا ہوئی ہے، پاکستان کو ملنے والی بینڈوڈتھ کا بڑا حصہ اسی کیبل کے ذریعے یورپ سے پاکستان پہنچتا ہے جب کہ پہلے سے خراب ایک اور عالمی کیبل سی می وی 4 کی خرابی بھی تاحال دور نہیں ہو سکی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو انٹرنیٹ سروس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جب کہ اتوار کی شام تک انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اور بحالی کے وقت کا تعین کر رہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلز پر منتقل کرنے کا کام بھی کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 659017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659017/پاکستان-بھر-میں-انٹرنیٹ-کے-نظام-خلل-دور-نہ-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org