0
Sunday 6 Aug 2017 16:49
عمران خان پر لگائے جانیوالے الزامات سنجیدہ ہیں

ابھی نواز شریف کے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا، انکی کرپشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، بلاول بھٹو زرداری

خیبر پختونخوا کی عوام خراب حکمرانی اور کرپشن کا شکار ہے
ابھی نواز شریف کے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا، انکی کرپشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ کریگی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ چترال میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ایک فوجی آمر کی جانب سے آئین میں درج کرائی گئی شقوں کو ختم کرنے کےلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور اسی غلطی کی وجہ سے نااہل قرار پائے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف آئین کی ان امتیازی اور متنازع شقوں کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن خود ہی اس کا نشانہ بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نواز شریف کے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا، ان کی کرپشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہے جبکہ آئندہ سال سابق وزیراعظم کی سیاست کا بھی خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ ان کی غلطیاں عوام کے سامنے آچکی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کا وسیع پیمانے پر احتساب ہونا چاہیئے تاکہ کرپٹ سیاست دان ملکی سیاست سے دور رہیں اور ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت بھی واپس لی جا سکے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام خراب حکمرانی اور کرپشن کا شکار ہے، عمران خان صوبے کی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، جبکہ ان کی سیاست الزامات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی کرپشن کی نشاندہی کسی اور نے نہیں بلکہ تحریک انصاف کی اپنی خاتون رکن قومی اسمبلی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے تاہم عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات سنجیدہ ہیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ تبدیلی صرف عمران خان کے بنی گالہ کے باورچی خانے اور جہانگیر خان ترین کے ہوائی جہاز میں آئی جو صوبے میں ترقیاتی منصوبے کےلئے ہونے والے معاہدوں سے حاصل رقوم سے چل رہے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، 45 فیصد بجٹ ہر سال ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ یہ بجٹ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے عوامی جلسے کے دوران سپریم کورٹ کے جج کے حوالے سے جو بات کہی وہ ان کی سیاست کے اختتام کا باعث بن سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سیاست سے متعلق زیر التوا کیسز دوبارہ کھولے جائیں جس میں اصغر خان کیس اور ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے ریفرنسز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 659021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش