0
Sunday 6 Aug 2017 16:54

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسے ہر حال میں آزاد کرا کر دم لینگے، ثروت اعجاز قادری

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسے ہر حال میں آزاد کرا کر دم لینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں، بھارت نے اپنی روش نہیں بدلی تو حکومت پاکستان سے بھارت کے خلاف جہاد کا مطالبہ کرینگے، بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسے ہر حال میں آزاد کرا کر دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھاری مظالم و دہشتگردی کی شدید مذمت اور کشمیریوں کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کا عالمی قوتیں نوٹس لیں، کشمیریوں کو کھلے عام بھارتی فوج قتل کر رہی ہے، دنیا میں کوئی لگام دینے والا نہیں ہے، بھارت نے اپنی روش نہیں بدلی تو حکومت پاکستان سے بھارت کے خلاف جہاد کا مطالبہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون بھارت کی بربادی بنے گا، پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت آخری دم تک کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عالمی طاقتیں اور اسلامی ممالک کردار ادا کریں، عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیار کو چھوڑ کر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے۔ سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ کشمیر میں مسلم آبادی کو کم کرنے کیلئے بھارتی فوج بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے، کشمیری عوام نے بھارتی مظالم، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھارت اور اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھارت کی غلامی قبول کرنے کی بجائے عزت کی موت کو گلے لگانا اپنے لئے کامیابی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ ہر گذرتے دن ساتھ زور پکڑ رہا ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے، عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیار کو چھوڑ کر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے، قوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور او آئی سی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے آواز بلند کریں۔ سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسے ہر حال میں آزاد کرا کر دم لیں گے، یوم آزادی کے موقع پر کشمیری بھائیوں، ماؤں، بہنوں اور بزرگوں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 659026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش