QR CodeQR Code

ہنگو، ہزاروں کارتوس پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام

6 Aug 2017 17:09

تھانہ سٹی ہنگو پولیس کیمطابق عبدالعلی چیک پوسٹ پر ایک سوزوکی گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا گیا، جسکے دوران گاڑی سے 9 ایم ایم پستول کے 18 ہزار کارتوس برآمد کرکے رحمٰن گل اور اسکی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہزاروں کارتوس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ 2 ملزمان (میاں بیوی) کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی ہنگو پولیس کے مطابق عبدالعلی چیک پوسٹ پر ایک سوزوکی گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا، جس کے دوران گاڑی سے 9 ایم ایم پستول کے 18 ہزار کارتوس برآمد کرکے رحمن گل اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ یہ کارتوس پنجاب سمگل کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 659029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659029/ہنگو-ہزاروں-کارتوس-پنجاب-سمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org