0
Sunday 6 Aug 2017 18:29

اسکردو میں 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعد بھی ملبے سے نہ نکالی جا سکیں

اسکردو میں 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعد بھی ملبے سے نہ نکالی جا سکیں
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعد بھی نہ نکالی جا سکیں۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نااہلی اور عدم تعاون کے باعث اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکیں۔ نہ تو ضلعی انتظامیہ کی ہیوی مشینری موقع پر پہنچی اور نہ ہی امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے پانچوں طالبعلم جمعرات کی شام گلتری سے اسکردو آتے ہوئے سدپارہ ڈیم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئے تھے، جن کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 659041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش