0
Monday 7 Aug 2017 10:34

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 72 برس مکمل

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 72 برس مکمل
اسلام ٹائمز۔ دوسری جنگ عظم کے دوران جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 72 برس مکمل ہوگئے، اس ہولناک تباہی میں مرنے والے تقریبا دو لاکھ افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 6 اگست 1945ء کو دوسری جنگ عظیم کا آغاز ہوئے 6 برس کا عرصہ گزر چکا تھا، بڑی بڑی سپر پاورز کے برعکس جاپان کا عزم ناقابل شکست تھا، فتح کو یقینی بنانے کیلئے امریکا نے وہ مثال قائم کی، جو آج بھی سانحہ عظیم کے نام سے یاد کی جاتی ہے، صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی بمبار طیارے نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی دنیا کا پہلا ایٹم بم گرا کر قیامت ڈھا دی، پلک جھپکتے ہی زمین کا درجہ حرارت ایک لاکھ سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، آن کی آن میں 2 لاکھ افراد موت کی وادی میں دھکیل دیے گئے، لاکھوں جھلس گئے اور جو بچ گئے وہ ہمیشہ کیلئے معذور ہو گئے۔ تاریخ کے سانحہ عظیم کے 70 برس مکمل ہونے پر جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سمیت ہزاروں افراد نے یادگار مقام پر جمع ہوکر دعائیہ تقریب میں شرکت کی، اس دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، گھنٹیاں بجائی گئیں اور (امن کا نشان) فاختہ فضا میں آزاد کی گئیں، دریائے موتویاسو میں ہزاروں کی تعداد میں لالٹینیں چھوڑیں گئیں، 72 برس بعد بھی تقریب کے شرکاءکے چہروں پر اپنے پیاروں کا درد واضح تھا۔
خبر کا کوڈ : 659132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش