QR CodeQR Code

پشاور، مبینہ تشدد سے تنگ سوتنوں نے ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا

7 Aug 2017 11:12

گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ مقتول شبیر احمد آئے روز ان دونوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا تاہم پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کیبعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ پھندو نوبہار کالونی میں مبینہ تشدد سے تنگ سوتنوں نے مل کر اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی دونوں بیویوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ پھندو پولیس کے مطابق مسماۃ شگفتہ نسرین زوجہ نورالوہاب ساکن ستار شاہ کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز اس کی بھابیوں خیال بی بی اور گل شادہ بی بی زوجین شبیر احمد نے اپنے شوہر شبیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جرم چھپانے کےلئے لاش کو گھر کے باہر گلی میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ مقتول شبیر احمد آئے روز ان دونوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا تاہم پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 659169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659169/پشاور-مبینہ-تشدد-سے-تنگ-سوتنوں-نے-ملکر-اپنے-شوہر-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org