0
Monday 7 Aug 2017 13:13

مرکزی جماعت اہلسنت کا لاہور میں 22 اکتوبر کو "عزت رسول (ص) کانفرنس" کرانے کا اعلان

مرکزی جماعت اہلسنت کا لاہور میں 22 اکتوبر کو "عزت رسول (ص) کانفرنس" کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر سید عرفان شاہ مشہدی نے لاہور میں جماعت کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے فلسطین میں معصوم نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کا ظلم عالمی برادری اور بالخصوص مسلم حکمرانوں کیلئے ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں، کشمیر میں عرصہ دراز سے بھارتی جارحیت جاری ہے مگر مسلم حکمران اور اقوام عالم کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔ عرفان شاہ مشہدی نے کہا دنیا کے تمام ممالک کے عوام جانتے ہیں کہ اہلسنت اکابرین نے دہشتگردوں کیخلاف نہ صرف علم جہاد بلند کیا بلکہ بہت سے علماء کرام نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کوشش کر رہے ہیں کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اتحاد ممکن ہو اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو الیکشن میں صحیح راسخ العقیدہ امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عزت رسول (ص) کانفرنس کے بعد بہت سے سیاسی رہنماؤں نے ہمیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی مگر ہم نے یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ ہم سیاسی نہیں مذہبی لوگ ہیں اور مذہب کیلئے کام کرنے میں اکتفا کرتے ہیں۔ عرفان شاہ مشہدی نے 22 اکتوبر کو لاہور ناصر باغ میں عزت رسول (ص) کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے امیر علامہ قاضی عبدالغفار، علامہ پیر مظفر حسین شاہ، مولانا اویس نورانی، فاروق احمد سعیدی سمیت ضلعی عہدیداران شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 659220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش